Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چنچولی میں قتل کے تین ملزمین کو عمر قید

چنچولی میں قتل کے تین ملزمین کو عمر قید

گلبرگہ 19جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلبرگی نے ہفتہ کے دن تین افراد کو چنداپور محلہ چنچولی ٹائون میں 24اکتوبر2014کو کو ہوئے تین افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جن افرادکو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ا ن میںسرینواس عرف سینونرسپا، ،بھکتم پلی،وینٹپا نرسپاؤ اور راجو شامل ہیں ۔ تینوںکا تعلق چنچولی سے ہی ہے۔ تینوںملزمین 24اکتوبر 2014کی رات محلہ چندا پور چنچولی ٹائن میں یلپا کا مکان لوٹنے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ جب وہ مکان سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ رہے تھے اس مکان کے ساکنان یلپا ؤ،اس کی بیوی ستیا ماں اور انکا بیٹا بھوج راج نے مزاحمت کی کوشش کی ۔لیکن ملزمین نے ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کردیا اور انھیں بر سر موقع ہلاک کردیا ۔ چنچولی پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں ایک معاملہ درج کرلیا گیا تھا ۔تحقیقات کے بعد ملزمین گرفتار کئے گئے اور اب انھیں عدالت سے عمر قید کی سزا مل چکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT