Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چنڈی یگم کے منڈپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

چنڈی یگم کے منڈپ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

گھانس کا منڈپ خاکستر ، صدر پرنب مکرجی کی شرکت منسوخ
حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے مذہبی پوجا کے مقام پر آج اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے اپنا مقررہ دورہ منسوخ کردیا۔ پولیس نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ شعلوں پر بروقت قابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یراولی میں واقع کے سی آر کے فارم ہاؤز میں جہاں آخری دن کی پوجا جاری تھی، دوپہر 1:30 بجے آگ بھڑکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ ’ہوماگنڈم‘ (مقدس آگ کے پنڈال) سے بھڑکنے والی آگ گھاس سے بنائے ہوئے ایک پنڈال تک پھیل گئی۔ بروقت تین فائر انجنوں نے آگ پر قابو پالیا۔  میدک سب ڈیویژن ڈی ایس پی جی راج رتنم نے کہا کہ ’یگاشالہ‘ جزوی طور پر خاکستر ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT