Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / چوبیس گھنٹے میں ملین: باہو بلی کی آن لائن بکنگ نے توڑا عامر خان کی دنگل کاریکارڈ

چوبیس گھنٹے میں ملین: باہو بلی کی آن لائن بکنگ نے توڑا عامر خان کی دنگل کاریکارڈ

ممبئی: آخر اس حساس سوال کا جواب جاننے کا وقت ہی گیا کہ کیوں کٹ آپپا نے باہوبلی کو ماردیاتھا!بے چینی کے ساتھ جس باہو بلی 2کا انتظار کیاجارہا ہے اس فلم کے لئے صرف چوبیس گھنٹوں میں ایک ملین سے زائد ٹکٹس کی بکنگ عمل میں ائی۔

بک مائی شو نے اعلان کیاکہ اس نے پہلے ہی چوبیس گھنٹوں میں ایک ملین سے زائد آن لائن ٹکٹس فروخت کردئے ہیں جو سابق میں عامر خان کی فلم دنگل کی پیشگی بکنگ سے کہیں زیادہ ہے۔اشیش سکسینہ سی او او سینماس‘ بک مائی شو نے کہاکہ ’’ ہمارے کوباہوبلی دوم کی غیرمعمولی بکنگ کا تجربہ ہوا ہے۔ ہم نے پہلے ہی ایک ملین سے زائد ٹکٹس فروخت کرچکے ہیں جبکہ مذکورہ بکنگ صرف ایک روز کی ہے۔

مذکورہ فلم باہوبلی دوم کے لئے جنوبی ہند کے شائقین میں کافی جوش خروش ہے اس کے علاوہ ہندی بولنے والے لوگوں کا ردعمل بھی ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ ہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں مذکورہ فلم کی آن لائن بکنگ میں مزید شدت پیدا ہوگی‘‘۔ایس ایس راج مولی کی ہدایت کاری میں بنی فلم باہوبلی 2 کی اپریل28سے اسکریننگ ہوگی ۔

فلم میں پربھاس نے مرکزی رول ادا کیاجبکہ ساتھی کلاکاروں میں رانا دگوبتی‘ تمنا بھاٹیہ‘ انوشکا شیٹی اور ستیا راج نے بھی کافی اہم رول ادا کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT