Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / چوتھا ونڈے : آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کو 300 رنز درکار

چوتھا ونڈے : آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کو 300 رنز درکار

ہیڈنگلے 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ونڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 299 رنز بنالئے ہیں۔ انگلینڈ کے سامنے کامیابی کیلئے 300 رنوں کا نشانہ رکھا گیا ہے ۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے ابتداء میں تین وکٹس محض 30 رنوں پر گنوا دئے تھے تاہم بعد میں جارج بیلی ‘ گلین میکس ویل اور پھر میتھیو ویڈ کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم نے 299 رنوں کا اسکور کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے اوپنر الیکس برنس 2 رن بناکر ولی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ آرون فنچ بھی صرف 15 رن بناسکے جنہیں ولی کی گیند پر بئیرسٹو نے کیچ کیا ۔ آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ بھی صرف پانچ رن بناکر ولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے ۔ اس وقت جارج بیلی اور گلین میکسویل نے ٹیم کو سنبھالا ۔ بیلی نے 110 گیندوں میں ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 75 رن بنائے جبکہ میکس ویل نے 64 گیندوں میں دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے ۔ مچل مارچ 17 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ منیتھیو ویڈ نے صرف 26 گیندوں میں تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 50 ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔ اسٹیانس صرف چار رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ہاسٹنگس 34 کے اسکور پر ناٹ آوٹ رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے تین وکٹس لئے ۔ مارک ووڈ کو دو اور معین علی کو دو وکٹس حاصل ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT