Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / چوتھی شادی کیلئے کوشاں شخص کیلئے تین سابقہ بیویاں رکاوٹ

چوتھی شادی کیلئے کوشاں شخص کیلئے تین سابقہ بیویاں رکاوٹ

بہرائچ (یو پی ) ۔ 3۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کا چوتھی شادی کا منصوبہ بری طرح رکاوٹ کا شکار ہوگیا جب اُس کی سابقہ تین بیویوں نے جنھیں طلاقِ ثلاثہ کے ذریعہ زوجیت سے ہٹایا گیا، پولیس سے رجوع ہوگئیں اور اس شخص کو ان کے فحش ایم ایم ایس بنانے اور ایک نابالغ کا ریپ کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا۔ پولیس نے کہا کہ تینوں خواتین دو روز قبل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش ترپاٹھی کے دفتر پہنچیں اور الزام عائد کیا کہ 30 سالہ دانش نے پہلی شادی 2013ء میں کی تھی اور اپنی بیوی کا مبینہ ایم ایم ایس بنایا۔ اس کے ساتھ کچھ تنازعہ کے بعد اس نے بتایا جاتا ہے کہ رقم اینٹھنے کی نیت سے پہلی بیوی اور اس کی فیملی کو بلیک میل کیا کہ ایم ایم ایس کو عام کردے گا۔ ایف آئی آر کے مطابق اس نے بعد میں اسے تین طلاق دی اور دوسری شادی کی۔ یہ شادی صرف ایک سال چلی اور اس نے اپنی دوسری بیوی کو بھی چھوڑ دیا۔ 24 اکٹوبر 2016ء کو ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کے مکان میں اس کی 15 سالہ کزن کی مبینہ عصمت ریزی کی اور بعد میں اس سے شادی کرلی۔ دانش نے اس کے بھی فحش ایم ایم ایس بنائے اور اس کے والدین کو دھمکایا کہ اگر وہ مزاحم ہوئے تو ایم ایم ایس منظرعام پر لے آئے گا۔ جب تینوں خواتین کو معلوم ہوا کہ دانش چوتھی مرتبہ شادی کرنے والا ہے تو وہ دفتر اے ایس پی پہنچیں اور اپنی بپتا سنائیں۔ اے ایس پی ترپاٹھی نے کہا کہ دانش کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر درج ہوئی اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT