Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / چوتھے ٹسٹ کے نتیجہ کی امید: ہیزل ووڈ

چوتھے ٹسٹ کے نتیجہ کی امید: ہیزل ووڈ

دھرم شالہ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو دھرم شالہ کی پچ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے جس سے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا فیصلہ ہوگا۔ ہیزل وڈ نے اس ضمن میں کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وکٹ سے نتیجہ نکلنے کی توقع ہے ۔میزبان ٹیم اس میچ کو جیتنا چاہتی ہے اس لئے وہ نتیجہ نکلنے والی وکٹ دیں گے ۔تاہم دباؤ مکمل طور پر ان کے اوپر ہے ۔ ہم اس سیریز کو 2-1سے جیتنا چاہتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹسٹ سیریز1-1 سے برابری پر ہے  سیریز کا چوتھا اور آخری ٹسٹ 25 مارچ کو یہاں کھیلا جائے گا۔دھرم شالہ پہلی مرتبہ ٹسٹ میچ کی میزبانی کرے گا اور جو کوئی بھی ٹیم اس میچ کو جیتے گی وہ سیریز اپنے نام کر لے گی۔ ہیزل ووڈ نے کہاہم گزشتہ سال  ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں اس لئے ہمیں پتہ ہے کہ یہاں پر کتنا اچھال اور رفتار مل سکتی ہے ۔
ٹیم کے تمام کھلاڑی اس میچ کے سلسلے میں مکمل طور پر محتاط ہے ۔ 26 سالہ ہیزل ووڈ نے کہا ہمارے یہاں آنے سے پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان سیریز کو 4-0  سے جیت جائے گا لیکن اب جب سیریز 1-1  سے برابری پر ہے تو ایسے میں میزبان ٹیم پر دباؤ زیادہ ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم دباؤ محسوس کر رہی ہے ۔ انہیں اپنی سر زمین پر سیریز جیتنے کا یقین تھا لیکن شروع سے ہی ہم نے جس طرح کا کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہم انہیں دباؤ میں لانے میں کامیاب رہے ہیں۔ “

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT