Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / چودھری اودھیش ایشین والی بال کانفڈریشن کا باوقار عہدہ

چودھری اودھیش ایشین والی بال کانفڈریشن کا باوقار عہدہ

ریاض ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر والی بال فیڈریشن آف انڈیا چودھری اودھیش کمار کو آج متفقہ طور پر ایشین والی بال کانفڈریشن (اے وی سی) کا ایگزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ یہاں منعقدہ 21 ویں اے وی سی جنرل اسمبلی میٹنگ میں منتخب کرلیا گیا۔ اودھیش کمار کو صدر ایشین سنٹرل زون، اے وی سی اور ممبر اے وی سی اڈمنسٹریٹیو بورڈ بھی منتخب کیا گیا، جو نیشنل والی بال میں پہلا موقع ہے کہ کوئی ہندوستانی اس باوقار عہدہ پر فائز ہورہا ہے۔ میڈیا کیلئے بیان میں کہا گیا: ’’ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ شری چودھری اودھیش کمار صدر والی بال فیڈریشن آف انڈیا کو آج ریاض میں اختتام پذیر 21 ویں اے وی سی جنرل اسمبلی میٹنگ میں متفقہ طور پر ایگزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ ایشین والی بال کانفڈریشن، صدر ایشین سنٹرل زون اے وی سی اور ممبر اے وی سی اڈمنسٹریٹیو بورڈ منتخب کیا گیا ہے۔‘‘
آفریدی کو گورننگ بورڈ رکنیت نہیں
لاہور ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے شاہد آفریدی کو گورننگ بورڈ کی رکنیت دینے سے انکار کردیا۔ گورننگ بورڈ میں مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی کیپٹن آفریدی کی شمولیت کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی۔ تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی مخالفت کے باعث آفریدی کو گورننگ بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT