Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / چودہ سالہ لڑکی دنیا کی سخت جان اور ماہر کوہ پیما

چودہ سالہ لڑکی دنیا کی سخت جان اور ماہر کوہ پیما

واشنگٹن، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوہ پیمائی کو دنیا کی خطرناک ترین مہم جوئی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا لیکن 14 سالہ امریکی بچی یہ کام کر کے سب کو حیران کرگئی ہے۔ امریکی ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والی آشیما شیرائشی کم عمری سے ہی کو ہ پیمائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے جس نے 7 سال کی عمر میں اس میدان میں قدم رکھ کر ہی دھوم مچا دی تھی۔ آشیما کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے دنیا کی سب سے کم عمر سخت جان کوہ پیما کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے جو اپنے سے عمر اور تجربے میں کئی گنا بڑے مہم جو افراد کے ساتھ اونچے چٹانوں پر بلا خوف وخطر چڑھتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT