Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / چوروں نے بینک کی عمارت کو آگ لگادی

چوروں نے بینک کی عمارت کو آگ لگادی

حیدرآباد22مارچ (سیاست نیوز)چوری میں ناکامی پر چوروں نے بینک کی عمارت کو آگ لگادی ۔ یہ واقعہ کل شب آندھراپردیش کے وجیا نگرم ضلع کے گرجاڈ روڈ علاقہ میں واقع گرامین بینک میں پیش آیا ۔چوروں نے الارم ‘ سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہونچایا ۔ان چوروں نے لاکر توڑنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر برہمی کے عالم میں انہوں نے بینک کی عمارت کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے ۔ عمارت سے دھواں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس اور فائر بریگیڈ کواطلاع دی ۔تب تک کمپیوٹرس اور فائلس جل کر خاکستر ہوگئے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ پیشہ ور چوروں نے یہ واردات انجام دی ۔ پولیس کی کلوز ٹیمیں وہاں پہونچ گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT