Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / چوری کرنے پر کمسن بچوں کو برہنہ کرکے گشت کرائی گئی

چوری کرنے پر کمسن بچوں کو برہنہ کرکے گشت کرائی گئی

دوکاندار کی افسوسناک حرکت کا سوشیل میڈیا پر ویڈیو
تھانے ۔ /21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو کمسن بچوں کو ایک مٹھائی کی دوکان سے کھانے کی اشیاء مبینہ طور پر چوری کرنے کی بناء برہنہ کرکے چپلوں کا ہار پہناتے ہوئے گشت کرائی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ الہاس نگر ٹاؤن شپ کے پریم نگر علاقہ میں پیش آیا ۔ پولیس نے دوکان کے مالک اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ملزم نے اس سارے واقعہ کی فلم بندی کرتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے ۔ دو بچے جن کی عمر 8 اور 9 سال کی ہے اور یہ دونوں الگ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، قریبی مٹھائی کی دوکان گئے اور دوکاندار کی اجازت کے بغیر کھانے کی شئے ’’چکلی‘‘ کا پاکٹ اٹھالیا ۔ اس کے ساتھ ہی دوکان کے مالک محمود پٹھان برہم ہوگیا اور اس نے اپنے دو بیٹوں کی مدد سے ان دو بچوں کو پکڑلیا ۔ ان کے سرمنڈوادیئے ۔ اس کے بعد مبینہ طور پر برہنہ کرکے انہیں چپلوں کا ہار پہنایا اور بطور سزاء سڑکوں پر گشت کرائی ۔ پولیس کے مطابق لڑکوں کا تعلق پسماندہ طبقات سے ہے ۔ ان کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT