Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / ’’چوکیدار کہاں گیا؟‘‘ ، وزیراعظم پر راہول کی تنقید

’’چوکیدار کہاں گیا؟‘‘ ، وزیراعظم پر راہول کی تنقید

صدر بی جے پی امیت شاہ پر کانگریس کی تنقید میں شدت
کملا ؍ پیٹلاڈ (گجرات ) ۔9 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) گجرات کا دورہ کرنے والے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر ایک اخباری اطلاع کی بنیاد پر جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر بی جے پی امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ کی ملکیت کمپنی کے کاروبار میں بھگوا پارٹی کے 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد بیحد اضافہ ہوا ہے ، تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہاکہ ’’چوکیدار کہاں گیا؟‘‘۔ راہول گاندھی کا اشارہ واضح طورپر نریندر مودی کی طرف تھا ، جنھوں نے قبل ازیں کہاتھا کہ وہ وزیراعظم کی طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہتے بلکہ ملک کی دولت کے چوکیدار بنے رہیں گے ۔ نائب صدر کانگریس جنھوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوسرے مرحلہ کا مودی کی آبائی ریاست میں آغاز کیا ہے ، وزیراعظم پر تنقید کی مہم کا آغاز کیا ۔ علاوہ ازیں انھوں نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ پر بھی تنقید کی ۔ قبل ازیں اُن کی پارٹی کانگریس نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے خلاف اپنی تنقید میں شدت پیدا کردی ہے ۔ ایک اخباری اطلاع کی بنیاد پر اُن کی برطرفی کا بھی مطالبہ کررہی ہے ۔ اپنی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طورپر کانگریس قائدین نے پریس کانفرنسوں سے کئی ریاستی دارالحکومتوں میں خطاب کیا، جس میں صدر بی جے پی امیت شاہ کو مبینہ کاروباری شعبوں میں اچانک بے انتہاء اضافہ پر امیت شاہ پر تنقید کی گئی ۔ امیت شاہ کے فرزند جئے امیت شاہ کو خبر میں جھوٹا ، تکبر اور اہانت کرنے والا قرار دیا گیا ہے ۔ راہول گاندھی نے گجرات کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT