Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / چوکیدار کے ہاتھوں دوسرے چوکیدار کا قتل

چوکیدار کے ہاتھوں دوسرے چوکیدار کا قتل

حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ کے علاقہ میں ایک چوکیدار نے دوسرے چوکیدار کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60سالہ نظیر علی جو چوکیدار تھا ایک دوسرے چوکیدار وینکٹیشور ریڈی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ نظیر علی نارائن گوڑہ کے ایک خانگی نرسنگ ہوم میں چوکیداری کرتا تھا اور اسی نرسنگ ہوم میں وینکٹیشور ریڈی بھی چوکیداری کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز قبل نظیر علی نے ریڈی کے خلاف انتظامیہ سے شکایت کی تھی۔ اس بات سے برہم ریڈی نے اپنے دل میں خصومت پیدا کرلی اور نظیر علی سے انتقام لینے کی کوشش میں تھا۔ کل رات موقع پاکر اس نے نظیر علی پر لاٹھی سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ زخمی شخص کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نارائن گوڑہ نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT