Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / چوہان نے مودی کا مہاتما گاندھی سے تقابل کیا

چوہان نے مودی کا مہاتما گاندھی سے تقابل کیا

داہود۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیراعظم نریندر مودی کا مہاتما گاندھی سے تقابل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بابائے قوم کو جتنی دلچسپی سے سماعت کرتی تھی مودی کی باتیں بھی اتنی ہی دلچسپی سے سنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے  دنیا کو گہری دلچسپی سے ہر بات سننی چاہیئے جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا ‘ آج پوری دنیا مودی جی کی بات سنتی ہے ۔ انہوں نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی ترقیب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT