Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، ایک شخص گرفتار

چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) چٹ فنڈ کے نام پر کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی پر ایک شخص کو میڈی پلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 35 سالہ اوپندر گوڑ چٹھیوں کا کاروبار چلایا کرتا تھا وہ بوڈ اوپل ماروتی نگر کے ساکن 73 افراد سے چٹھیوں کی کروڑہا روپئے کی رقم حاصل کی اور بعدازاں مقررہ وقت میں چٹھی کی رقم متعلقہ افراد کو ادا کرنے سے قاصر رہا۔ جس پر 7 جنوری کو اوپندر گوڑ کے خلاف میڈی پلی پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی۔ پولیس نے آج اوپندر گوڑ کو گرفتار کرلیا اور دوران تحقیقات پولیس نے پتہ لگایا ہے کہ مذکورہ دھوکہ باز نے چٹھیوں کے نام پر 3.5 کروڑ کی دھوکہ دہی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT