Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چپہ ڈنڈی میں قلت آب دور کرنے کا تیقن

چپہ ڈنڈی میں قلت آب دور کرنے کا تیقن

چپہ ڈنڈی ۔10فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی چپہ ڈنڈی کے ہر گاؤں میں پینے کے پانی کی قلت نہیں ہوگی ۔ اس سلسلہ مںی ہرممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ مقامی رکن اسمبلی بوڈگے شوبھا نے تیقن دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ارنا کنڈہ منڈل میں ریاستی شاہراہ کے قریب آر اینڈ بی ٹنڈر (43) لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والیڈرینج کے کاموں کی انہوں نے تنقیح کی اور نئے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ میں فنڈس ہیں‘ موجودہ سڑکوں کو قومی شاہراہ میں تبدیل کرنے کیلئے ایم پی ونود کمار کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی ہے ۔ رائے پٹنم تک جانے والی یہ شاہراہ پر کہیں بھی ڈرینج کی تعمیر نہیں ہوئی ہے ۔ اب تک 43 لاکھ روپئے کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ یہ تعمیری کام معیاری ہونا چاہیئے ۔آر اینڈ بی عہدیداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ پانی کی فضول خرچی نہ کریں ۔ پانی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے ۔ اس موقع پر ایم پی پی گورم بھوم ریڈی تحصیلدار پدمیا ‘ ایم ڈی او انور حسین ‘ سرپنچ گنڈارتنارمنا ریڈی ‘ کیشنکر ‘ ایم پی ٹی سی اے مینا ‘ ٹیآرایس ریاستی قائدین گالتا اورمنڈل صدر نرسیا موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT