Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چکن کے دام بڑھ گئے

چکن کے دام بڑھ گئے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں گرمی کی شدت اور پانی کی قلت کے نتیجہ میں پولٹری انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ پانی کی قلت کی وجہ سے چکن پروڈکشن بہت کم ہوگیا اور اس کے نتیجہ میں چکن کے دام بڑھ کر دو سو روپئے فی کلو گرام ہوگئے ۔ مرغیوں کو گرمی کی شدت سے بچانے شیڈس ٹھنڈے کرنے کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے ۔ پولٹری فارمس کے آس پاس کے بورویلس خشک ہوگئے ہیں ۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے مرغیوں کے فوت ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ تلنگانہ میں زائد از دس ہزار بڑے پولٹری فارمس ہیں ۔ تلنگانہ پولٹری فیڈریشن کے لیڈر ڈی سدھاکر نے کہا کہ شدید گرمی سے چکن پروڈکشن پر منفی اثرات پڑے ہیں ۔ پروڈکشن بیس تا تیس فیصد کم ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT