Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / چکڑپلی تشدد‘10افراد گرفتار

چکڑپلی تشدد‘10افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 17اپریل ( سیاست نیوز) چکڑ پلی پولیس نے کل رات پیش آئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلہ میں 10افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔ سوریا نگر علاقہ میں پولیس کی بھاری تعداد متعین کردی گئی۔ اس کے علاوہ پولیس نے دونوں فرقوں کے ارکان کے خلاف تشدد اور اقدام قتل کے دو مقدمات درج کئے ہیں ۔ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے آج صبح 10افراد کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں جوڈیشیل ریمانڈ میں دے دیا گیا ۔ واضح رہے کہ اشرار نے کل مہتر واڑی علاقہ میںمسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر ’’سری رام‘‘ کے نعرے نہ لگانے پر نشانہ بنایا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT