Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / چکڑپلی میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے مسلم نوجوانوں پردباؤ ۔ انکار پر حملہ

چکڑپلی میں جئے شری رام کا نعرہ لگانے مسلم نوجوانوں پردباؤ ۔ انکار پر حملہ

حیدرآباد ۔ 16 ؍ اپریل (سیاست نیوز)  شہر کے علاقہ چکڑپلی میں مسلم نوجوانوں کو روک کر جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے دباو ڈالا گیا ‘ انکار کرنے پر اشرار نے ان مسلم نوجوانوں کو زدوکوب کیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ اس واقعہ کے بعد سوریانگر چکڑپلی علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق  میتھرواڑی علاقہ سے تعلق رکھنے والے چند شرپسند عناصر جو نشے میں دھت تھے اقلیتی طبقہ کے چند ارکان پر حملہ کیا جبکہ یہ مسلم نوجوان موٹر سیکل پر جا رہے تھے ۔ شرپسندوں نے موٹر سیکل روک کر انہیں جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا ۔ ان نوجوانوں نے انکار کیا تو تشدد پر اتر کر مارپیٹ کی ۔ جس میں محمد فیضان ‘ سید سہیل ‘  سید بشیر ‘ عامر اور فردوس زخمی ہوئے انہیں گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے دوران شرپسندوں نے سنگباری  کی اور کئی کاروں اور آٹوز کو نقصان پہونچایا ۔ شر پسندوں نے جو لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس تھے علاقہ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے راہگیروں کو نشانہ بنایا‘ جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا اور سنسی پھیل گئی ۔ چکڑپلی پولیس نے فوری کیس درجے کرتے ہوئے اس علاقہ میں فورس تعینات کی ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT