Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / چھتری ناکہ میں سافٹ ویر انجنئیر کی خودکشی

چھتری ناکہ میں سافٹ ویر انجنئیر کی خودکشی

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک سافٹ ویر انجینئیر نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر جنگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شحص کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ بیوی مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ کل رات دیر گئے فلم دیکھنے کے بعد وہ مکان لوٹا اور اپنے کمرے میں سو گیا ۔ تاہم صبح وہ اپنے کمرے میں پھانسی پر لٹکا ہوا تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT