Tuesday , April 25 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ ، بہار کی شراب بندی کی راہ پر : چیف منسٹر

چھتیس گڑھ ، بہار کی شراب بندی کی راہ پر : چیف منسٹر

پٹنہ ؍ مونگیر ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ نے آج کہا کہ اُن کی ریاست شراب بندی کے سلسلے میں بہار کے نقشہ قدم پر چل رہی ہے، اس کے ایک حصہ کے طور پر چھتیس گڑھ کے دیہاتوں میں جن کی آبادی 3000 تک ہو، شراب دستیاب نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2000 آبادی والے دیہاتوں میں شراب کی فروخت پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ وہ مونگیر (بہار) کے ایک ہیلی پیاڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت شراب کی منتقلی پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے، صرف حکومت کے شورومس پر ہی شراب فروخت کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT