Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / چھتیس گڑھ ‘ اوڈیشہ‘ تلنگانہ و آندھرا کے ڈی جی پیز کا خفیہ اجلاس

چھتیس گڑھ ‘ اوڈیشہ‘ تلنگانہ و آندھرا کے ڈی جی پیز کا خفیہ اجلاس

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) چار ریاستوں چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ڈی جی پیز کا ایک خفیہ اجلاس آندھرا پردیش کے وجیانگرم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیدار شریک رہنے کی اطلاعات ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چاروں ریاستوں میں ماؤیسٹ نکسلائیٹس کا خاتمہ کرنے اور دیگر اہم اُمور پر ان چاروں ڈی جی پیز کے مابین تبادلہ خیال ہونے کی اطلاعات ہیں اجلاس میں چاروں ریاستوں میں ماؤیسٹ نکسلائیٹس کے خاتمہ کی حکمت عملی پر غور کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

جی ایم آر حیدرآباد ائرپورٹ کو موڈیز کی Ba1 کی اولین ریٹنگ
حیدرآباد 10 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) موڈیز انویسٹر سرویس نے پہلی مرتبہ جی ایم آر حیدرآباد ائرپورٹ لمیٹیڈ کو کارپوریٹ فیملی ریٹنگ Ba1 دی ہے اور کہا کہ یہ ریٹنگ مستحکم ہے ۔ موڈیز کے نائب صدر و سینئر تجزیہ نگار ابھیشیک تیاگی نے کہا کہ Ba1 کارپوریٹ فیملی ریٹنگ در اصل جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے مستحکم مارکم موقف اور حیدرآباد میں اس کے اہمیت کے حامل محل وقوع کو ظاہر کرتی ہے ۔ حیدرآباد ہندوستان کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اور یہ ایک بڑا معاشی مرکز بن رہا ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کو طویل عرصہ تک ذمہ داری ہے اور یہ ملک کے بڑے ائرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT