Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ایک ماؤیسٹ ہلاک

چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر ایک ماؤیسٹ ہلاک

رائے پور۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج سکیورٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک نکسلائیٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اندر کلیان ایلیسلا نے بتایا کہ انکاؤنٹر کا واقعہ آج صبح سویرے کنٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پوٹا کیبن اسکول کے قریب پیش آیا۔ مقامی دیہاتیوں نے کل شب پولیس کو یہ اطلاع دی تھی کہ 5 تا 6 مسلح افراد ایک اسکول کے قریب مشتبہ دیکھے گئے جس کے ساتھ ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم کو تلاشی کیلئے اس علاقہ کو روانہ کردیا گیا اور اسکول کے قریب تلاشی مہم جاری تھی کہ صبح 4 بجے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا تاہم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکسلائیٹس فرار ہوگئے۔ بعدازاں جائے وقوع سے ایک ماؤیسٹ کی نعش دیسی ساختہ پستول اور ایک گن دستیاب ہوا۔ مہلوک نکسلائیٹ کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ نکسلائیٹس خود سپرد ماؤسٹوں یا سکیورٹی عملہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات کا پتہ چلے گا۔
سونیا کا بھونیشور حادثہ پر اظہار افسوس
نئی دہلی۔ 18اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی نے بھونیشور کے ایک اسپتال میں آتشزدگی میں 23 لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ محترمہ گاندھی نے کل بھونیشور میں پیش آنے والے اس حادثہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT