Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، نکسلائیٹ ہلاک

چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، نکسلائیٹ ہلاک

رائے پور 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نکسلائیٹ کو چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے ایک گاؤں میں انتہا پسندوں اور سکیورٹی فورسیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ بیجاپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ایل دھروو نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ جھڑپ کل رات دیر گئے موضع بسا گوڑا میں پیش آئی جس کے نتیجہ میں ایک ماؤنواز کی موت ہوئی۔ اُنھوں نے کہاکہ کمانڈو بٹالین فار ریزالیوٹ ایکشن کی 204 ویں بٹالین اور ڈسٹرکٹ فورس کی جوائنٹ ٹیم کل رات بسا گوڑہ پولیس اسٹیشن سے انسداد شورش پسندی آپریشن کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ سکیورٹی فورسیس کو جنگل میں چھپے انتہا پسندوں کے ایک چھوٹے گروپ کا سامنا ہوا، جنھوں نے دو چھوٹے دھماکے کئے جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس طرح پیش آئے انکاؤنٹر میں ایک نکسلائیٹ مارا گیا جبکہ بقیہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ مقام واقعہ کی تلاشی پر باغی کی نعش ، ٹفن بم ، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک وائرس بھی برآمد کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT