Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں خاتون نکسلائٹس کمانڈر ہلاک

چھتیس گڑھ میں خاتون نکسلائٹس کمانڈر ہلاک

مہاراشٹرا کی سرحد پر مشترکہ ٹیم کی کارروائی
رائے گڑھ ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں شورش زدہ ضلع بیجا پور کے گھنے جنگلات میں آج سیکوریٹی فورسیس اور انتہا پسندوں کے درمیان گھمسان لڑائی میں ایک خاتون نکسلائٹ کمانڈر ہلاک ہوگئی ۔ انکاونٹر کا واقعہ مہاراشٹرا کی سرحد کے قریب پیش آیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس بسَتر رینج SRP کلوری نے بتایا کہ مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران یہ انکاونٹر انجام دیا ہے چونکہ نکسلائٹس عموما ماہ جنوری میں اپنی سرگرمیاں شروع کرتے ہیں ۔ جس کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بیجا پور اور گڑھ چیرولی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ایس پی بیجا پور اندرا کلیاں ، ایلسیلا کی زیر قیادت 80 نفوس پر مشتمل ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کی ٹیم مہاراشٹرا کی سمت پیشقدمی کی جب کہ مہاراشٹرا کی ٹیم جو کہ 75 نفوس پر مشتمل تھی منجوناتھ سنگھ کی زیر قیادت چھتیس گڑھ کی سمت پیشقدمی کی ۔ بعد ازاں دونوں ٹیموں نے بیجا پور نیشنل پارک علاقہ میں داخل ہوئیں اور گھنے جنگل کا محاصرہ کرتے ہی نکسلائٹس نے فائرنگ شروع کردی گئی جب کہ سیکوریٹی فورسیس کی جوابی فائرنگ سے انتہا پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے بعد ازاں انکاونٹر کے مقام سے ایک خاتون نکسلائٹس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ جس کی کمانڈر لوکل آپریشن اسکواڑ منگی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ۔ اس کے سر پر 5 لاکھ روپئے کا انعام تھا جاریہ ماہ بستر ریجن میں پولیس کی کارروائی کے دوران جملہ 6 ماویسٹ ہلاک کردئیے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT