Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں خطرناک ماویسٹ گرفتار

چھتیس گڑھ میں خطرناک ماویسٹ گرفتار

رائے پور ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ میں انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع دانتے واڑہ میں پولیس نے آج ایک خطرناک 30 سالہ نکسلائٹ کو گرفتار کرلیا ۔ جس کے سر پر 2 لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دانتے واڑہ مسٹر کملوچن کشیپ نے بتایا کہ گرفتار نکسلائٹ بدھرام ماویسٹ اندراوتی ایریا کمیٹی کا رکن ہے ۔ جسے نیلسنار پولیس اسٹیشن کے حدود میں پڈرا پارگاؤں سے پکڑ لیا گیا ۔ وہ کئی ایک پرتشدد واقعات بشمول تومنارویکلی مارکٹ پر حملہ میں ملوث تھا جس میں ایک اسسٹنٹ کانسٹبل ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT