Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف جوان کی خودکشی

چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف جوان کی خودکشی

رائے پور ۔23جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پولیس عہدیدار نے کہا ہے کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے ایک 41 سالہ جوان نے چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں خود پر گولی چلاتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’سی آر پی ایف کی 226 ویں بٹالین کے کانسٹیبل شمپی ششی کانت نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں سکما ٹاؤن کے قریب نیم فوجی کیمپ میں اپنی سرویس رائفل سے خود پر گولی چلاتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ انھوں نے کہاکہ ششی کانت کے ساتھی اس کے بیرک سے بندوق چلنے کی اواز سنتے ہی فوراً وہاں پہونچے اور اس کو خون میں لت پڑا پایا ۔ اس جوان کو فی الفور مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اُس کو بعد معائنہ مردہ قرار دیا گیا ۔ ششی کانت مہاراشٹرا کے ضلع جلگاؤں کا ساکن تھا ۔ اس کے انتہائی قدم اُٹھانے کی وجہ کا پتہ چلایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے ارکان خاندان کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT