Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کانسٹبل ہلاک

چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف کانسٹبل ہلاک

رائے پور ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسلائٹ حملہ میں ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح سویرے 3 بجے پیش آیا ۔ جب رنگاریڈی کے جنگل میں سی آر پی ایف کیمپ پر ماویسٹ دستہ نے اچانک فائرنگ کردی ۔ کیمپ پر سینٹری کی ڈیوٹی پر متعین کانسٹبل ستیش گوڑ 28 سال ، زخمی ہوگیا ۔ اور کچھ دیر بعد جانبر نہ ہوسکا ۔ آندھرا پردیش کے متوطن ستیش گوڑ جو کہ 85 ویں بٹالین سے وابستہ ہے انسداد نکسلائٹس کارروائی کیلئے اس علاقہ میں متعین کیا گیا تھا ۔ ماویسٹوں نے تقریبا چند منٹوں تک فائرنگ کے بعد جنگل میں فرار ہوگئے ۔ جنہیں پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔۔
کشمیر میں 2 عسکریت پسند ہلاک
سرینگر ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : کشمیر کے اضلاع شوپیان اور کپواڑہ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ علحدہ علحدہ انکاونٹرس میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوجی حکام نے بتایا کہ شوپیان کے پہیلی پورہ میں آج صبح کے اولین ساعتوں میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ بندوقوں کی لڑائی میں حزب المجاہدین کا عسکریت پسند فاروق احمد مارا گیا جب کہ ضلع کپواڑہ میں دوسرے انکاونٹر میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ۔انہوں نیب تایا کہ کپواڑہ میں گھمسان لڑائی جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT