Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کا دھماکہ

چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کا دھماکہ

ایک پولیس جوان ہلاک ، دیگر 2 زخمی
رائے پور ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں آج نکسلائٹس کے نصب کردہ ایک طاقتور دھماکو آلہ ( ائی ای ڈی ) کی زد میں آکر ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کا ایک جوان ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 8 بجے اس وقت پیش آیا جب آر او پی کی روڈ اوپننگ پارٹی نارائن پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں وادی کاریل عبور کررہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ موضع اکبیڈا میں آج عوامی شکایات یکسوئی کیمپ کے پیش نظر پولیس کو گشت پر متعین کیا گیا ۔ اس کیمپ میں ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ عوامی شکایات کی سماعت کرنے والے تھے ۔ سیکوریٹی عملہ ، نارائن پور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے مذکورہ گاؤں کی سمت جارہا تھا کہ ماویسٹوں نے وادی کاریل کے قریب دھماکہ کردیا ۔ جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ تاہم ماویسٹ گھنے جنگل میں فرار ہوگئے ۔ اس دھماکہ میں اسسٹنٹ کانسٹبل پوان پوٹائی ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماویسٹ ، عوامی شکایات کیمپ کے خلاف تھے جس کے باعث یہ دھماکہ کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT