Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا پریشر بم دھماکہ

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کا پریشر بم دھماکہ

کوبرا کے 2 جوان زخمی، جنگل میں فائرنگ کا تبادلہ

رائے پور ۔ 19 ۔ اکتوبر ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسلائٹس کے پریشر بم دھماکہ میں آج کوبرا کے دو جوان زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی کمانڈہ فورس ماویسٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اپنے کیمپ واپس آرہی تھی ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرا  کلیان ایلسیلا نے بتایا کہ بساگوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع جنگل میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوبرا فورس (کمانڈو بٹالین فار ریسولیٹ ایکشن) سی آر پی ایف کی خصوصی یونٹ کا دستہ اس علاقہ میں نکسلائٹس مخالف کارروائی انجام دینے کے بعد واپس آرہا تھا جس میں دو جوان اتفاقی طور پر ماویسٹ کی جانب سے نصب کردہ ترقی یافتہ دھماکہ آلہ (آئی ای ڈی) کی زد میں آگئے۔ زخمی جوانوں کو فی الفور ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بیس کیمپ منتقل کردیا گیا۔ قبل ازیں آج صبح چھوٹے گاؤں کے قریب جنگل کی ناکہ بندی اور تلاشی کے دوران سیکوریٹی فورسس اور نکسلائٹس کے درمیان گھمسان لڑائی چھڑ گئی تھی ۔ تاہم ماویسٹ گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔ بعد ازاں چانپ بم ، بیاگس ، پوسٹرس ، بیانرس اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر فون کے نشانات پانے کے بس پر شبہ ہوتا کہ نکسلائٹس زخزی ہوگئے یا پھر ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT