Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کیساتھ انکاؤنٹر میں 6 سی آر پی ایف فوجی زخمی

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹس کیساتھ انکاؤنٹر میں 6 سی آر پی ایف فوجی زخمی

رائے پور 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کے 6 ارکان حملہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوگئے۔ یہ انکاؤنٹر 12.25 بجے دن گرکاپال چنتا گوفا علاقہ میں جو ماؤسٹ تشدد سے  بدترین متاثرہ ضلع ہے اور ریاست کے جنوبی بستر میں واقع ہے، پیش آیا۔ چھتیس گڑھ کے انسداد نکسلائٹس کارروائیوں کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل ڈی ایم اوستھی نے کہاکہ یہ فوجی 74 ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے، اِن میں انسپکٹر کے رتبہ کا ایک عہدیدار بھی تھا، یہ تمام افراد فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کرنے کے لئے ایک ہیلی کاپٹر پہلے ہی روانہ کیا جاچکا ہے۔ قریبی سی آر پی ایف کیمپ سے نفاذ قانون پارٹیاں بھی روانہ کی گئی ہیں۔ سی آر پی ایف کے 12 ارکان عملہ اسی ضلع میں جاریہ سال کے اوائل میں نکسلائٹس کے گھات لگاکر کئے ہوئے ایک مہلک حملہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ نکسلائٹس نے آج سی آر پی ایف کی طلایہ گرد پارٹی پر دیہات درکاپال کے قریب فائرنگ کی جب 6 ارکان عملہ طلایہ گردی کے دوران زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT