Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ کو گولی مار دی گئی

چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ کو گولی مار دی گئی

رائے پور ۔13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نکسلائٹس کو آج چھتیس گڑھ کے ایک ضلع میں گولی ماردی گئی جب کہ ماؤسٹوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ یہ انکاؤنٹر انتہا پسندوں اور ضلعی ریزروگروپ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مشترکہ پارٹی کے درمیان سکما دیہات میں ہوا ۔ اے ایس پی سکماسنتوش سنگھ نے کہا کہ یہ مشترکہ ٹیم جنگلاتی علاقہ میںطلایہ گردی کررہی تھی جبکہ اُس نے انتہا پسندوں کا ایک گروپ دیکھا جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ بعدازاں تلاشی کے دوران ایک نکسلائٹ کی نعش دستیاب ہوئی جو وردی میں ملبوس تھا اور موقع واردات پر ہلاک ہوا تھا ۔ جبکہ اس کے پاس ایک دیسی ساختہ ہتھیار تھا جس میں گولیاں موجود تھیں ۔ نکسلائٹ کا بیاگ ‘ دوائیں اور نکسلائٹ کا لٹریچر بھی موجود تھا ۔ موقع واردات پر خون کے دھبے نظر آئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دیگر کئی انتہا پسندیاتو زخمی ہوچکے ہیں یا ہلاک ہوگئے ہیں لیکن ان کے ساتھی انہیں گھنے جنگل میں کھینچ کرلے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ گذشتہ دو دن سے فوج ‘ سی آر پی ایف اور کوبرا پولیس کے کئی دستے مخالف نکسلائٹ کارروائی میں سکما دیہات میں مصروف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT