Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس حملہ ‘ 5 سکیوریٹی اہلکار زخمی

چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس حملہ ‘ 5 سکیوریٹی اہلکار زخمی

رائے پور 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں نکسلائیٹس نے آج سکیوریٹی فورسیس پر گھات لگاکر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں پانچ سکیوریٹی اہلکار بشمول دو ایس ی ایف جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور ادعا کیا کہ انہوں نے کم از کم 15 ماؤیسٹوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ تاہم لڑائی کے مقام سے نعشیں برآمد نہیں ہوئی ہیں۔ آئی جی دیپانشو کبرا نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ اسپیشل ٹاسک فورس ‘ ریاستی ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم اور باغیوں کے مابین ہوا ہے جب سکیوریٹی دستے وہاں انسداد نکسلائیٹس سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔ واقعہ کے تعلق سے آئی جی بستر رینج ایس آر پی کلوری نے کہا کہ کل رات سے ہی یہاں مشترکہ فوجی دستوں نے مخالف نکسلائیٹس مہم شروع کر رکھی تھی ۔ آج ان پر ماؤیسٹوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پانچ سکیوریٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT