Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کا پریشر بم دھماکہ

چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس کا پریشر بم دھماکہ

دو ایس ٹی ایف ارکان عملہ زخمی ، فضائیہ کے سربراہ کا نکسلائیٹ زدہ بستر کا دورہ
رائے پور ۔ 17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) کے دو ارکان عملہ بشمول اسسٹنٹ پلاٹون کمانڈر آج زخمی ہوگئے جبکہ ایک پریشر بم دھماکے سے پھٹ پڑا ، جو مبینہ طورپر نکسلائیٹس نے نصب کیا تھا ۔ یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے ضلع دمتیواڑہ میں پیش آیا ۔ آج شام گڈسے دیہات میں یہ واقعہ پیش آیا ، جبکہ فوجی انسداد نکسل کارروائی کے بعد واپس ہورہے تھے ۔ مقامی پولیس عہدیدار نے کہا کہ اسسٹنٹ پلاٹون کمانڈر راکیش سنگھ ، کانسٹیبل مکیش کنجم جن کا تعلق ایس ٹی ایف سے تھا دھماکہ سے زخمی ہوگئے ۔ فوج گزشتہ دو دن سے اس علاقہ میں مخالف نکسلائیٹس کارروائیاں کررہی ہیں۔ آج شام اپنے کیمپ واپس آتے وقت جب وہ گڈسے دیہات کے قریب پہونچے تو تقریباً تین کیلومیٹر کے فاصلے پر پریشر بم دھماکہ ہوا ، جبکہ ارکان عملہ نے غلطی سے پریشر بم پر قدم رکھ دیا تھا ۔ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر مقامی اسپتال روانہ کیا گیا ، جہاں سے اُنھیں دنتیواڑہ منتقل کیا گیا ۔ فضائیہ کے سربراہ مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے آج نکسلائیٹس زدہ ضلع بستر کا دورہ کیا تاکہ فضائیہ کے ارکان عملہ کے حوصلے بلند کئے جاسکیں جو یہاں تعینات ہے۔ وزار ت دفاع سے جاری کردہ بیان کے بموجب دورہ کے موقع پر انھوں نے مختلف نیم فوجی تنظیموں کے مقامی کمانڈرس سے ملاقات کی اور فوجی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مختلف ریاستی سرکاری محکموں ، فضائی جنگجوؤں سے بھی بات چیت کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔ سربراہ فضائیہ 11:45 بجے دن جگدل پور ہیڈکوارٹر پہونچے تھے ۔ بعد ازاں انھوں نے مقامی عہدیداروں بشمول آئی جی پی بستر ویویکا نند سنہا ، ڈی آئی جی دنتیواڑہ سندر راج ، کلکٹر بستر امیت کٹاریا اور ایس پی بستر شیخ عارف حسین کے ساتھ فضائیہ کے گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کی ۔ بعد ازاں انھوں نے فضائیہ کے کمانڈور کے ساتھ لنچ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT