Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر

رائے پور۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں انتہا پسندی سے متاثرہ ضلع کونڈہ گاؤں میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں ایک نکسلائیٹ ہلاک ہوگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے بتایا کہ کونڈہ گاؤں پولیس اسٹیشن علاقہ کے جنگل میں آج صبح ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ اور ماویسٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر سیکوریٹی عملہ نے گھنے جنگل میں انسداد نکسلائیٹس کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران مسلح باغیوں اور سیکوریٹی فورس کا آمنا سامنا ہوگیا اور دونوں طرف فائرنگ شروع کردی گئی۔ کچھ دیر بعد ماویسٹ فرار ہوگئے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے یونیفارم میں ایک نکسلائیٹس کی نعش، ایک 315 بور رائفل اور ایک 12بور گن دستیاب ہوئے۔ مہلوک کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT