Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں چرچ پر مسلح افراد کا حملہ انجیل نذر آتش ، پادری کو زدوکوب

چھتیس گڑھ میں چرچ پر مسلح افراد کا حملہ انجیل نذر آتش ، پادری کو زدوکوب

رائے پور ۔ 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مسلح افراد نے جن کی شناخت نہیں ہوسکی تیز دھار ہتھیاروں سے چھتیس گڑھ کے چرچ میں ضلع بستر میں داخل ہوکر مبینہ طورپر انجیل اور دیگر اشیاء کو نذر آتش کردیا اور پادری کو زدوکوب کیا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ اتوار کی شام دیہات کرنجی ماتاگڑی میں پیش آیا جو پرپا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے ۔ تحریری شکایت کے بموجب جو پادری نے داخل کی ہے ایک ایف آئی آر اس سلسلے میں درج کرلی گئی ہے اور اس علاقہ میں خاطیوں کی گرفتاری کے لئے مسلسل طلایہ گردی جاری ہے ۔ ہمیں اچھی طرح یقین ہے کہ خاطیوں کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ بستر کے ایس پی آر این داش نے کہاکہ شکایت کے بموجب دو افراد جنھوں نے اپنی شناخت دوسرے عیسائی غالب آبادی والے فرقہ سے ظاہر کی تھی اور چرچ میں عبادت کرنے کی اجازت طلب کی تھی ، اندر داخل ہونے کے بعد انھوں نے پادری پر حملہ کیا اور انجیل ، فرنیچر اور دیگر مذہبی اشیاء پر احتراق انگیز مادہ چھڑک کر اُنھیں آگ لگادی ۔ پولیس فوری موقع واردات پر پہونچ گئی اور رات بھر پولیس کا پہرہ چرچ پر لگادیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT