Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں گھمسان لڑائی کے دوران 2 نکسلائیٹس ہلاک

چھتیس گڑھ میں گھمسان لڑائی کے دوران 2 نکسلائیٹس ہلاک

رائے پور ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انتہا پسندی سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج باغیوں اور سیکوریٹی فورسیس کے درمیان گھمسان لڑائی میں 2 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر ڈی شراون نے بتایا کہ دارالحکومت سے 500 کلومیٹر دور واقع علاقہ مری گوڑہ میں ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کمانڈر مدیراج اور سب انسپکٹر امیت پدماشالی کی زیر قیادت 90 نفوس پر مشتمل ایک ٹیم انسداد نکسلائٹس کارروائی میں مصروف تھی ۔ جہاں پر ایک سرنگ دھماکہ میں اسسٹنٹ کانسٹبل مڈگام جوگا کی ہلاکت کے بعد ماویسٹوں کو تلاش کیا جارہا تھا کہ آج صبح فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT