Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ میں 4 ماؤسٹ گرفتار

چھتیس گڑھ میں 4 ماؤسٹ گرفتار

رائے پور 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں شورش پسندی سے متاثرہ ضلع دانتے واڑہ میں 4 نکسلائٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کشیب نے بتایا کہ باوثوق ذرائع نے یہ اطلاع ملنے پر کہ بھنسی پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو مشتبہ ماؤیسٹ گھومتے دیکھے گئے۔ پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے انھیں پکڑ لیا۔ جن کی سائی عرف شاہی (30 سال)، کماتیلامی (27 سال) ، لکشمی (30 سال) اور واجیش (35 سال) کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔

 

حملہ آوروں کی فائرنگ
2 انجینئرس ہلاک
دربھنگہ، 26 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام )  ضلع دربھگنہ میں آج نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پرائیوٹ روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے 2 انجینئروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز خاں نے بتایا کہ موٹر سیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے شیورام چوک کے قریب اس وقت پراجکٹ انجینئروں برجیش کمار اور مکیش کمار کو گولی مار دی جب وہ خانگی کمپنی کی جانب سے تعمیر سڑک کا معائنہ کررہے تھے ۔ شدید زخمی حالت میں انجینئروں کو دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں مردہ قرار دیا گیا ۔ انہوں نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ ماویسٹوں کو پارٹی کا چندہ ادا نہ کرنے پر یہ قتل کیا گیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT