Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ کے دیہات میںنکسلائٹس کے ہاتھوں قتل

چھتیس گڑھ کے دیہات میںنکسلائٹس کے ہاتھوں قتل

رائے پور۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ایک دیہاتی چھتیس گڑھ کے ہفتہ واری بازار میں ہلاک کردیا گیا ۔ اُس کی شناخت مبینہ طور پر پوڈی یامی کنا کی حیثیت سے کی گئی ۔ باغیوں نے اُسے تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا ۔ چارانتہا پسندوں نے اس پر حملہ کیا تھا جب کہ وہ بازار سے چنداشیاء خرید رہا تھا ۔ وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایک پولیس ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی ۔ اس علاقہ میں تلاشی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ خاطیوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔ نکسلائٹس نے ہی کنا کے والد کا بھی دو سال قبل قتل کیا تھا ۔یہی وجہ ہے کہ کنا کے قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ اُس کا قتل ایرابور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایرابور ہفتہ واری بازار میں کیا گیا ۔سکما کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش سنگھ نے کہا کہ یہ خبر ملتے ہی پولیس کو موقع وارداتپر روانہ کردیا گیاتھا ۔ ضلع سکما شورش پسندوں کا مستحکم گڑھ ہے اوریہاں اکثر نکسلائٹس کے ہاتھوں پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں دیہاتیوں کے قتل کی وارداتیں ہوتی رہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT