Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / چھتیس گڑھ ‘2نکسلائیٹس کا انکاؤنٹر

چھتیس گڑھ ‘2نکسلائیٹس کا انکاؤنٹر

رائے پور۔/19نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندی سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں زبردست فائرنگ کے تبادلہ میں سیکوریٹی فورسیس نے کم از کم 2ماویسٹوں کومار گرایا۔ انسپکٹر جنرل پولیس بستر ریجن مسٹر ایس آر پی کلوری نے بتایا کہ بھیجی پولیس اسٹیشن کے حدود میں سی آر پی ایف کے عصری تربیت یافتہ کمانڈوز اور ضلع پولیس کی دو ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کی تھی ۔ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر کہ ماویسٹ کمانڈر ہیمڈا موضع دیباکنٹہ میں پارٹی کارکنوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے اسے پکڑنے کیلئے مذکورہ علاقہ کو کل شام مشترکہ فورس روانہ کردی گئی۔ سیکوریٹی فورس جیسے ہی دیباکنٹہ کے قریب  پہنچی آج صبح ایک ماویسٹ نے دیکھ لیا جس کے ساتھ ہی انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے فائرنگ شروع کردی۔ اس طرح دونوں طرف سے دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ انکاؤنٹر کے مقام پر یونیفارم میں ملبوس 2ماویسٹوں کی نعشیں، ایک گن، رائفل میگزین اور ماویسٹ لٹریچر دستیاب ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT