Friday , August 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چھولے چاٹ

چھولے چاٹ

اجزاء : سفید چھولے دو کپ ( اُبلے ہوئے) آلو اُبلے ہوئے دو عدد درمیانی، پیاز ایک عدد چوکور کاٹ لیں، ہری مرچیں چار یا پانچ عدد باریک کٹی ہوئی، ٹماٹر دو عدد چوکور کاٹ لیں، ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچے، املی پیسٹ تین یا چار کھانے کے چمچے۔ نمک حسب ذائقہ، سفید زیرا ایک کھانے کا چمچہ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، چاٹ مسالہ دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب: کسی بڑے پیالے میں پہلے سے اُبلے ہوئے چھولے ڈال دیں۔ اب اس میں آلو، پیاز، ہری مرچیں، ٹماٹر، نمک، بھنا اور پسا ہوا سفید زیرا شامل کرکے مکس کرلیں۔ اب اس میں املی کا پیسٹ شامل کردیں اور اوپر سے لیموں کا رس شامل کرکے چاٹ مسالہ چھڑک دیں اور اوپر پھر ہرے دھنیے سے سجاکر پیش کرلیں۔ اس طرح لذیذ چھولے تیار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT