Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / چھوٹا راجن کا تحفظ کرنے ’ دوسرا راجن ‘

چھوٹا راجن کا تحفظ کرنے ’ دوسرا راجن ‘

نئی دہلی 6 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو آج صبح ہندوستان واپس لا لیا گیا اور اسے سی بی آئی ہیڈ کوارٹرس منتقل کیا گیا ۔ میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ایک فرضی کار استعمال کی گئی تھی ۔ تاہم اصل بات یہ ہے کہ حکام نے چھوٹا راجن کا ایک ہمشکل بھی تیار کرلیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ راجن کی سلامتی کو یقینی بنانے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی انٹلی جنس ایجنسیوں نے گذشتہ تین دن کے دوران یہ تیاری کی ہے اور ان کا مقصد کسی بھی امکانی حملہ آور کو الجھن کا شکار بنانا تھا ۔ چھوٹا راجن کے ہمشکل کو دوسرا راجن بھی کہا جا رہا ہے ۔ اس نے آج صبح 6 بجے سے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ راجن کو آج دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ لاے گیا ۔ کہا گیا ہے کہ دوسرا راجن کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ جہاں کہیں چھوٹا راجن کو لیجایا جائے وہ بھی موجود رہے ۔ اگر اسے کسی تفتیشی مرکز لیجایا جائے یا پھر دواخانہ لیجایا جائے تو اس ہمشکل کوموجود رہنا ہے کہا گیا ہے کہ دونوں ہی راجنوں چھوٹا اور دوسرا کو ایک جیسے کپڑے ‘ ایک جیسی ماسک وغیرہ پہنائی جائیگی ۔ انہیں ایک جیسی گاڑیوں میں منتقل کیا جائیگا اور ان کی سکیوریٹی بھی وہی رہیگی ۔ اگر چھوٹا راجن کو کسی وجہ سے دواخانہ میں شریک کرنا پڑے تو دوسرا راجن کو بھی اسی دواخانہ کے متصل کمرہ میں رکھا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT