Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کا ممبئی جانے سے انکار، تہاڑ جیل سے مطمئن

چھوٹا راجن کا ممبئی جانے سے انکار، تہاڑ جیل سے مطمئن

نئی دہلی ۔21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن جسے انتہائی سکیورٹی والی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے ، اُس نے آج اس کے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے ممبئی جانے سے انکار کردیا ۔ جیل کے ایک اسٹاف نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کل شام جب راجن کو یہاں لایا گیا تو اُس وقت سے آج تک وہ انتہائی آرام سے تھا البتہ ممبئی جانے سے اُس نے صاف انکار کردیا ہے۔ 27 سال تک روپوش رہنے والے چھوٹا راجن کو ملیشیا سے گرفتار کیا گیا جس کا حقیقی نام راجندر سداشیو نکالجے ہے ، کو جعلی پاسپورٹس معاملہ میں سی بی آئی کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے بعد چھوٹا راجن کو کل تہاڑ جیل لایا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ راجن جیل میں بالکل ٹھیک ٹھاک تھا ۔ اُس نے غذا اور ادویات کا استعمال بھی کیا اور کوئی بے چینی یا ناراضگی نہیں دکھائی ۔ یہی نہیں بلکہ کھانے کے بعد اُس کی خواہش پر اُسے جیل کی کوٹھری سے باہر نکال کر تھوڑی دیر تک چہل قدمی بھی کروائی گئی تاہم اُس وقت سکیورٹی سخت کردی گئی تھی ۔ یہ منظر جیل کے دیگر اسٹاف ارکان بھی دیکھ رہے تھے ۔اپنی کوٹھری میں 24 گھنٹے گزارنے کے دوران اُس نے اُس کی جانب حیرت سے دیکھنے والے دیگر قیدیوں سے بھی بات چیت کی ۔ جیل اسٹاف کو سخت ہدایت کی گئی تھی کہ سی سی ٹی ومانٹیرنگ اسکرین پر چھوٹا راجن کی ہر منٹ موجودگی کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT