Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کو دو دن میں ہندوستان لایا جائے گا

چھوٹا راجن کو دو دن میں ہندوستان لایا جائے گا

عہدیداروں کی ٹیم بالی روانہ ہوگی، انڈونیشیا کی پولیس سے رابطہ
نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی ایجنسیوں نے اپنے عہدیداروں کی ایک ٹیم کو بالی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو آئندہ دو دن میں انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے ہندوستان لائے گی ۔ چھوٹا راجن اتوار سے انڈونیشیا کی پو لیس کی تحویل میں ہے۔  ذرائع نے چھوٹا راجن کو ہندوستان لانے کے الزامات کے بارے میں کوئی لب کشائی نہیں کی ۔ تاہم متعلقہ سیکوریٹی ایجنسیوں نے چھوٹا راجن کے کٹر حریف انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ان کی گیانگ کی جانب سے چھوٹا راجن کو لاحق خطرات کے پیش نظراس کی واپسی کے انتظامات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 55 سالہ راجن کو ہندوستان لانے کیلئے ایک سے زائد منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ۔ جب یہ پوچھا گیا کہ آیا ایک ٹیم کو روانہ کیا جائے گا ۔ سی بی آئی  ذرائع نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ راجن کو ایک جعلی پاسپورٹ کے ذریعہ سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT