Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / چھوٹا راجن کی انڈونیشیاء میں گرفتاری کی راجناتھ سنگھ کی توثیق

چھوٹا راجن کی انڈونیشیاء میں گرفتاری کی راجناتھ سنگھ کی توثیق

نئی دہلی ۔26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ توثیق کرتے ہوئے کہ انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ یہ حکومت ہند کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ چھوٹا راجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انڈونیشیاء سے اظہار تشکر کیا جس نے اپنے ایک جزیرہ سے ہندوستان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بدنام گینگسٹرچھوٹا راجن کو گرفتار کیا ہے جس پر ہندوستان میں 15تا 20قتل کرنے کا الزام عائد ہے اور جو گذشتہ20 سال سے مفرور تھا ۔ چھوٹی راجن کی جلد ہندوستان حوالگی کی امید کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT