Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / چھوٹا راجن کے قتل کی سازش ناکام ، 4 گرفتار

چھوٹا راجن کے قتل کی سازش ناکام ، 4 گرفتار

نئی دہلی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) گیانگسٹر چھوٹا راجن کو ہلاک کرنے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔ ان کے کٹر حریف اور مفرور ڈاٹ دائود ابراہیم کے بااعتماد ساتھی چھوٹی شکیل کی ایماء پر ان چاروں نے چھوٹا راجن کے قتل کی سازش تیار کی تھی۔ یہ لوگ مبینہ طور پر کرایہ کے قاتل ہیں۔ رابنسن ، جنید، یونس اور منیش کو 3 جون کو گرفتار کرکے پولیس تحویل میں دے دیا گیا تھا جس نے ا ن سے 5 جون تک تفتیش کی بعدازاں انہیں عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ دہلی پولیس کے خصوصی شعبہ کے اروند دیپ اسپیشل کمشنر نے بتایا کہ تحقیقات ہنوز جاری ہیں۔ ٹیلی فون کالس میں دخل اندازی کی جارہی ہے۔ ملزمین شکیل کے ساتھ مستقل ربط رکھے ہوئے ہیں۔ شناخت ہونے کے بعد چاروں اپنی قیام گاہ واقع روہنی (دہلی کے مضافاتی علاقہ سیلم پور ) سے شمال مشرقی دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا منتقل ہوگئے تھے۔ ملزمین کے قبضے سے پولیس کے دعوے کے بموجب ایک پستول کارآمد کاتوس ضبط کئے گئے۔ انہوں نے مبینہ طور پر راجن کے قتل کی سازش کی تھی جبکہ اسے مقدمہ کی سماعت کے لئے عدالت منتقل کیا جارہا ہو، چاروں ملزمین کو تہاڑ جیل روانہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT