Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / چھوٹے اور متوسط بزنسکیلئے گوگل انڈیا کی نئی پیشکش

چھوٹے اور متوسط بزنسکیلئے گوگل انڈیا کی نئی پیشکش

نئی دہلی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ آئی ٹی ویب ادارہ ’گوگل‘ نے چھوٹے اور متوسط تاجرین اور صنعتکاروں کو بااختیار بنانے اور کاروبار میں ترقی کیلئے مدد کی غرض سے جمعرات کو ایک منفرد پروگرام ’’گوگل مائی بزنس‘‘ متعارف کیا ۔ جس سے کاروبار کے مالکین ’ گوگل سرچ‘ میں اپنے کاروبار کی ڈیش بورڈ پر سیدھی سادی اور بہ آسانی قابل رسائی کو یقینی بناسکتے ہیں ۔ اس کے لئے انہیں ’گوگل سرچ پر اپنا بزنس تلاش کرنا ہوگا ۔ جس پر مکمل اور اضافی فہرست اور تفصیلات کے ساتھ فوٹوز اور پوسٹس پیش کئے جاسکتے ہیں اور یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پوسٹ اور فوٹوز کا کتنے صارفین نے مشاہدہ کیا ہے ’ گوگل انڈیا ‘ کے مطابق 80 فیصد سے زائدافراد مقامی معلومات کا پتہ چلانے کے لئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ۔ ’ گوگل انڈیا ‘ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ لوگ جب آپ کے کاروبار کے بارے میں جانیں گے تو بہت ممکن ہے کہ وہ آپ کے گاہک بنیں گے ۔ چنانچہ ’ گوگل پر مکمل فہرست کے ساتھ کئے جانے والے کاروبار اپنے صارفین کا اعتماد حاصل کریں گے ۔ ان کے اسٹور پر گاہک پہونچنے کے امکان میں 38 فیصد اضافہ ہوگا ۔ مزید براں 29 فیصد گاہک خریدی بھی کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT