Sunday , April 30 2017
Home / جرائم و حادثات / چھوٹے بھائی کے لومیاریج سے دلبرداشتہ اور قرض سے پریشان دو افراد کی خودکشی

چھوٹے بھائی کے لومیاریج سے دلبرداشتہ اور قرض سے پریشان دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) چھوٹے بھائی کی جانب سے لو میاریج کرنے پر دلبرداشتہ ایک اور والد کا قرض ادا کرنے میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جیڈی میٹلہ اور ملکاجگیری پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 32 سالہ ستیش بابو جو چنتل علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس کے چھوٹے بھائی نے حالیہ دنوں اپنی پسند سے لو میاریج کرلیا جس کے بعد یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطاقب 22 سالہ گنیش جو اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا گنیش کے والد کو پیرالائس کا حملہ ہوا تھا اور گھر کی تمام ذمہ داری گنیش پر تھی ۔ اس کے والد نے اپنی بہن یعنی متوفی کی پھوپی کی شادی کیلئے قرض لیا تھا اور اس کی ادائیگی میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر گنیش نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT