Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چھوٹے تاجرین میں شناختی کارڈز کی تقسیم

چھوٹے تاجرین میں شناختی کارڈز کی تقسیم

تانڈور ۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدیہ تانڈور کی جانب سے سڑک کے کنارے کاروبار کرنے والے اور ٹھیلہ بنڈیوں پر تجارت کرنے والے جملہ 300 چھوٹے تاجروں کی نشاندہی کرلی گئی اور اب تک جملہ 260 شناختی کارڈ تقسیم کئے گئے ۔ سنتوش کمار کمشنر بلدیہ تانڈور کی نگرانی میں ان چھوٹے تاجروں میں یہ شناختی کارڈس تقسیم کئے گئے ‘ باقی تاجروں میں بھی یہ تقسیم مکمل کرلی جائے گی ۔ مستقبل میں سڑک کے کنارے اس شناختی کارڈ کے بغیر تجارت کرنے والے چھوٹے تاجروں پر روک لگائی جائے گی ‘ انہیں مقام سے ہٹا دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT