Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چھٹویں پے کمیشن پر عمل آوری سے شہری قوت خرید میں اضافہ

چھٹویں پے کمیشن پر عمل آوری سے شہری قوت خرید میں اضافہ

سڑکوں پر کاروں کی بہتات قوت صارفین میں اضافہ کا نتیجہ : وی کے سرسوت
حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیتی آیوگ کے ایک رکن وی کے سرسوت نے آج کہاکہ چھٹویں پے کمیشن پر عمل آوری کی بدولت شہری قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہروں میں زیادہ سے زیادہ موٹر کاریں خریدی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر گاڑیوں کی بہتات دیکھی جارہی ہے۔ ڈی آر ڈی اوز کے سابق سربراہ سرسوت نے آج یہاں اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج میں لکچر دیتے ہوئے مزید کہاکہ متوسط اور چھوٹی اقتصادی شعبہ کی نئی صورت گری کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ ملک کی مجموعی روزگار کا 45 فیصد حصہ ہے۔ سرسوت نے ’’تجدید کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی‘‘ کے زیرعنوان اپنے لکچر میں مزید کہاکہ ’’چھٹویں پے کمیشن پر عمل آوری کے بعد قوت صارفین میں ہولناک اضافہ اور بھی بدتر ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ سڑکوں پر کاروں کی بہتات دیکھ رہے ہیں‘‘۔ چھٹویں پے کمیشن پر یکم جنوری 2006 ء سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ قوت صارفین میں اضافہ کے سبب آج وہ افراد بھی کاریں خریدنے لگے ہیں جنھیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ چھوٹے اور متوسط اقتصادی شعبہ سے سب زیادہ یعنی 45 فیصد روزگار کے مواقع فراہم ہونے کے باوجود اس کی ترقی کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اس کے برخلاف کارپوریٹ اور بڑی صنعتوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT