Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / چھ ریاستوں کو مطلوب شاہنواز احمد گرفتار

چھ ریاستوں کو مطلوب شاہنواز احمد گرفتار

نئی دہلی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ نوجوان جو لوگوں کو لگ بھگ 10 کروڑ روپئے کا مبینہ دھوکہ دینے پر چھ ریاستوں میں پولیس کو ’’مطلوب‘‘ تھا، اسے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ ڈی سی پی (ویسٹ) پشپیندر کمار نے کہا کہ ملزم شاہنواز احمد متوطن گورکھپور (یو پی) جو کوالیفائیڈ میکانیکل انجینئر ہے، وہ کئی بین ریاستی ریاکٹس کا مبینہ سرغنہ بتایا گیا، جو لوگوں کو مختلف طرح سے دھوکہ دینے ملوث ہوا، جیسے انشورنس پالیسیوں پر بونس، ٹور پیاکیجس کی پیشکش اور موبائل ٹاورس کی تنصیب۔ اسے اتوار کو گریٹر نوئیڈہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT